نسیم حجازی اور بلوچستان

ظفر حجازی


نسیم حجازی کہتے تھے کہ وہ دن میرے ہر وقت مطالعہ اور پھر اپنے زیرِ طبع ناولز پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے جغرافیے اور وہاں کے قبائل کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرنے کے دن تھے۔ میر جعفر خان جمالی مجھ سے اکثر ہندوستان میں ابھرتی تحریکِ پاکستان اور بلوچستان کے مستقبل کے متعلق گفتگو کرتے۔ وہ شروع سے ہی قائداعظم سے بہت متاثر تھے اور میری صحبت نے انہیں پاکستان کو اپنا مقصدِ حیات بنانے پر کمر بستہ کیا۔